بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فواد خان کو سالگر ہ کی مبارک باد دینا سونم کپور کو بہت مہنگا پڑ گیا،وہ کام ہو گیا جس کی انہیں زرا بھی توقع نہ تھی

فواد خان کو سالگر ہ کی مبارک باد دینا سونم کپور کو بہت مہنگا پڑ گیا،وہ کام ہو گیا جس کی انہیں زرا بھی توقع نہ تھی

پاکستان کے ’خوبصورت ‘اداکار فواد خان گزشتہ روز 36برس کے ہو گئے ہیں اور انہیں پوری دنیا سے ان کے مداحوں کی جانب سے محبت بھرے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے .ایسے میں سونم کپور بھی باکل پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے بھی اپنے ’دوست ‘ کیلئے بھی پیغام جاری کیا .
سونم کپور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”سالگرہ کی بہت بہت مبارک ،امید ہے تمہیں اس خصوصی دن تمام خوشیاں ملیں “.بس سونم کپور کو کیا پتہ تھا کہ
ان کے ایک پیغام کے درمیان ’سرحد ‘بھی آتی ہے اور بہت سے بھارتی شہریوں نے سونم کی جانب سے فواد خان کو مبارک بادینے غم و غصے کا اظہار کیا کیونکہ وہ ایک پاکستانی ہے . ایک بھارتی ٹویٹر صارف نے تو انیل کپور کی بیٹی کو یہاں تک کہہ دیا کہ ’اگر اتنی ہی یاد ستا رہی ہے تو پاکستان کیوں نہیں چلی جاتیں ‘،ایک کا کہناتھا کہ ’سونم تجھ میں رشی کپور کی آتما گھس گئی ہے ‘.ایک صارف نے تو نفرت کی انتہا کرتے ہوئے کہا
کہ پاکستانیوں کو کومبارک باد نہ دو ورنہ تمہیں غدار قرار دیتے ہوئے جلا وطن کر دیا جائے گا .تاہم بہت سے صارفین جو کہ فن سے محبت کرنے والے ہیں ،انہو ںنے سونم کپور کے ساتھ مل کر فواد خان کو سالگرہ پر مبارک باد پیش کی .

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*