بنیادی صفحہ / اہم خبریں / جاوید ہاشمی کو ہیرو بنانا تحریک انصاف کی غلطی تھی، فواد چوہدری

جاوید ہاشمی کو ہیرو بنانا تحریک انصاف کی غلطی تھی، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں اور انہیں ہیرو بنانا تحریک انصاف کی غلطی تھی۔

مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ جب سے وزارت طوق بنی ہے ان کے پاس جھوٹ کے علاوہ بولنے کو کچھ نہیں، مریم اورنگزیب کے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صنعتوں پر تالےڈال کر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے جیسا کارنامہ (ن) لیگ کا ہی ہوسکتا ہے، دیہات میں جہاں آج بھی 6 ،6 گھنٹے بجلی دستیاب نہیں، بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے، حکومت کی انہی چالوں کے باعث برآمدات اوندھے منہ گررہی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد سے ایک تقریب سے خطاب میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 27 ممبران میں سے 6 لوگ ان کے گھر کے ہیں، (ن) لیگ اپنے گھر کو جمہوریت سمجھتی ہے، ان کی سی ای سی میں جنوبی پنجاب سے کوئی بندہ نہیں اور سندھ سے بھی کسی کو نہیں لیا، یہ لوگ گھر میں ایک دوسرے کو جمہوریت کہہ کر بلاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں، وہ جنوبی پنجاب میں کوئی سیٹ نہیں جیتے، انہیں ہیرو بنانا ہماری پارٹی کی غلطی تھی، ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*