بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ایشوریا کے بعد مادھوری 17 سال بعد انیل کپور کے مدمقابل کاسٹ

ایشوریا کے بعد مادھوری 17 سال بعد انیل کپور کے مدمقابل کاسٹ

بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 17 سال بعد انیل کپور کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔

انیل کپور کے لیے رواں سال بڑی کامیابیاں لایا ہے اور وہ ایک بار پھر ماضی کی اداکاراؤں کے ساتھ فلموں میں کام کررہے ہیں۔

ایک طرف تو انیل کپور 17 سال بعد ایشوریا رائے کے ساتھ فلم ’فینی خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تو وہیں دوسری طرف انہیں ایک اور ماضی کی اداکارہ کے ساتھ کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

دھک دھک گرل کے نام سے مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو فلم ’دھمال‘ کے سیکوئل ’ٹوٹل دھمال‘ میں انیل کپور کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور 17 سال بعد کسی فلم میں ایک ساتھ پھر نظر آئیں گے جب کہ انہوں نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پکار‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ ’17 سال بعد ایک بار پھر انیل کپور کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہوں لہذ سب کچھ چھوڑ کر ہمیں آگے چلنا ہے اور یہ ایک کامیڈی اور تفریح سے بھرپور فلم ہے’۔

فلم ٹوٹل دھمال میں اجے دیوگن، انیل کپور، مادھوری ڈکشٹ، رتیش دیش مکھ اور ارشد وارثی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی کامیاب فلمی جوڑی تصور کی جاتی ہے اور اس جوڑی نے کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جس میں بیتاب‘، ’پرندہ‘، ’تیزاب‘ اور ’رام لکھن‘ شامل ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*