بنیادی صفحہ / اہم خبریں / مقبوضہ کشمیر میں معذور نوجوان نے بیساکھی پھینک کر بیٹ تھام لیا

مقبوضہ کشمیر میں معذور نوجوان نے بیساکھی پھینک کر بیٹ تھام لیا

بیساکھی پھینک دی، بیٹ تھام لیا،مقبوضہ کشمیر میں ایک ٹانگ سے محروم کرکٹر نے اپنے شوق کی راہ میں حائل معذوری کو بھی شکست دے دی۔

مقبوضہ کشمیر میں معذور نوجوان نے بیساکھی پھینک کر بیٹ تھام لیا

مقبوضہ کشمیر میں معذور نوجوان نے بیساکھی پھینک کر بیٹ تھام لیا

Posted by Geo News Urdu on Sunday, December 3, 2017

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شبیر بٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا، ایک ٹانگ سے محرومی بھی شبیر کے شوق کی تکمیل میں آڑے نہ آسکی۔

شبیر نے بیساکھی کو اپنی کمزوری بنانے کے بجائے ہمت کی مثال قائم کرتے ہوئے بلے کو اپنا سہارا بنایا اور صرف ایک ٹانگ کے سہارے ہی بیٹنگ میں لوہا منوا لیا۔

شبیر بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف یہ ثابت کرنے کے لیے کبھی ہمت نہیں ہاری کہ وہ ایک ٹانگ سے محروم ہونے کے باوجود معذور نہیں ہے۔

شبیر بٹ نے اس بات کا اعتراف کیا شروع میں توازن قائم رکھنے میں انہیں مشکل ہوئی تھی تاہم جب انہوں نے بیساکھی پھینک کر بلا تھام لیا تو توازن بھی آگیا۔

شبیر بٹ نے دنیا کو پیغام دیا کہ جو لوگ صحیح سلامت ہونے کے باوجود پریشان رہتے ہیں انہیں ان کی جانب دیکھنا چاہیئے اور کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*