بنیادی صفحہ / اہم خبریں / خواجہ حمیدالدین سیالوی نے رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ موخر کردیا

خواجہ حمیدالدین سیالوی نے رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ موخر کردیا

سرگودھا کے آستانہ سیال شریف کے سجادہ نشین خواجہ حمیدالدین سیالوی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ موخر کردیا۔

پیر حمید الدین سیالوی کے بھتیجے اور رکن پنجاب اسمبلی غلام نظام الدین سیالوی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ حمید الدین سیالوی نے رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ موخر کردیا ہے۔

نظام الدین سیالوی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حمید الدین سیالوی سے آج ملاقات کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ رانا ثناء اللہ خود ان کے سامنے پیش ہوکر تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے بعد حمید اللہ سیالوی نے رانا ثناء اللہ کے استعفے کے لیے دیا گیا الٹی میٹم فی الحال واپس لے لیا۔

نظام الدین سیالوی کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حمید الدین سیالوی کو بتایا کہ رانا ثناء اللہ پہلی فرصت میں حاضر ہو کر تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*