بنیادی صفحہ / اہم خبریں / بلوچستان میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

بلوچستان میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

کوہلو: بلوچستان میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ڈی سی کوہلو کا کہنا ہے کہ کارروائی میں لیویز کے 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں آر پی جی سیون کے 181 راکٹ، 172 فیوز، 75 ایم ایم آر آر کی ایک گن اور 80 راؤنڈز شامل ہیں۔
آپریشن کے بعد علاقے میں سیكیورٹی کوہائی الرٹ كردیا گیا اور فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*