بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 9 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 9 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور کے قریبی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن میں 9 مشتبہ افراد کو زیرِ حراست لے کر ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری نے پشاور کے قریب بڈھ بیر اور ٹیلہ بند کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک ایس ایم جی، 3 پستول، 8 ایم ایم رائفل، 12 بور رائفل سمیت بھاری تعداد میں کارتوس بر آمد کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: پشاور: زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 9 افراد ہلاک

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو پولیس تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں تقریباً 45 گھروں کی تلاشی لی۔

خیال رہے کہ یہ آپریشن گزشتہ روز ہونے پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد پیش آیا۔

زرعی ڈائریکٹوریٹ کی عمارت پر ہونے والے حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوئے تھے جس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*