بنیادی صفحہ / اہم خبریں / مائنس پلس کا بہت کھیل ہوچکا اب فائنل فیصلہ کرنا ہوگا، نوازشریف

مائنس پلس کا بہت کھیل ہوچکا اب فائنل فیصلہ کرنا ہوگا، نوازشریف

کوئٹہ میں پشتونخوا میپ کا جلسہ، نوازشریف جلسہ گاہ پہنچ گئے

Posted by Geo News Urdu on Saturday, December 2, 2017

کوئٹہ: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مائنس پلس کا بڑا کھیل ہوچکا ہے اور ملک میں 70 سال سے یہی ہوتا رہا ہے لیکن اب 2018 میں فائنل فیصلہ کرنا ہوگا۔

میاں نوازشریف پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی کی خصوصی دعوت پر جلسے سے خطاب کے لیے لاہور سے کوئٹہ پہنچے جہاں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور محمود اچکزئی سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

جلسے سے قبل نوازشریف سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری اور پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے ملاقات کی۔

نوازشریف نے بلٹ پروف شیشہ ہٹوادیا
ایوب اسٹیڈیم میں نواشریف جب جلسے سے خطاب کے لیے آئے تو انہوں نے ڈائس پر موجود بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا۔

جلسے سے خطاب کے آغاز میں نوازشریف نے کہا کہ میری سیکیورٹی کے لیے شیشہ لگایا لیکن میری سیکیورٹی اللہ کے ہاتھ میں ہے، شیشہ اس لیے ہٹوایا کہ آپ کو ٹھیک سے دیکھ سکوں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*