بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شاہ رخ کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ گوگل پلے کی مقبول ترین فلم

شاہ رخ کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ گوگل پلے کی مقبول ترین فلم

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ بھارت میں گوگل پلے پر مقبول ترین فلم بن گئی ہے۔

ہدایت کارہ گوری شندے کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ ایک سال قبل نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

عالیہ اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی اگرچہ فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہیں کرسکی تھی لیکن اب ایک سال بعد فلم کو منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے۔

گوگل انڈیا نے ’گوگل پلے‘ پر سال کے دوران سب سے زیادہ مقبول فلموں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی ’ڈیئر زندگی‘ سب سے مقبول فلم ہے۔

گوگل پلے انڈیا میں مقبول فلموں میں دوسرے نمبر پر ہالی وڈ فلمیں ’مونا‘ اور ’ونڈر ویمن‘ شامل ہیں۔

بھارتی فلم ’باہوبلی‘ کے حوالے سے بنی گیم نے عالمی شہرت یافتہ گیمز ’ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئنز‘، ’سپر ماریو رن‘ اور پوکی مین ڈیول‘ کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گوگل پلے انڈیا کے مطابق بھارت میں 2017 کے دوران سب سے زیادہ فلمساز کرن جوہر کی کتاب ’این اَن اسٹیبل بوائے‘ پڑھی گئی، جب کہ رشی کپور کی ’کھلم کھلا‘ تیسرے نمبر پر ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*