بنیادی صفحہ / اہم خبریں / چمن کی کرسچن کالونی میں دھماکے سے 3 بچے زخمی

چمن کی کرسچن کالونی میں دھماکے سے 3 بچے زخمی

چمن: محلہ ٹین ٹاؤن میں کرسچن کالونی کے مین گیٹ پر دھماکے سے 3 بچے زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے محلہ ٹین ٹاؤن میں کرسچن کالونی کے مین گیٹ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب بچے باہر کھیل رہے تھے جب کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
واقعے میں زخمی ہونے والے تینوں بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اورلیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*