بنیادی صفحہ / اہم خبریں / واقعی کترینہ، دپیکا اور پریانکا کو شکست دے سکتی ہے؟

واقعی کترینہ، دپیکا اور پریانکا کو شکست دے سکتی ہے؟

ویسے تو بولی وڈ میں زیادہ تر صرف خانز کے درمیان ہی مقابلہ رہتا ہے، یعنی وہاں ہمیشہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے درمیان مقابلہ رہتا ہے۔

اور اس مقابلے میں یہ تینوں خانز باری باری جہاں ایک دوسرے سے بازی لے جاتے ہیں، وہیں انہیں اپنے اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے فلمی دیوتا کی اہمیت بھی حاصل رہتی ہے۔

اگرچہ فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان بھی مقابلہ رہتا ہے، تاہم زیادہ تر مقابلہ ہیروز کے درمیان ہی ہوتا ہے۔

لیکن اب کے بار بولی وڈ سلطان سلمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون او پریانکا چوپڑا کو ایک کام میں شکست دے سکتی ہے۔

سلمان خان کا خیال ہے کہ اگر ان تینوں اداکاراؤں میں ڈانس کا مقابلہ کرایا جائے تو کترینہ کیف یہ بازی جیت جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اور کترینہ کیف آج کل کیا کر رہے ہیں؟
سلمان اور کترینہ ان دنوں اپنی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی تشہیر میں مصروف ہیں—فوٹو: ووگ
سلمان اور کترینہ ان دنوں اپنی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی تشہیر میں مصروف ہیں—فوٹو: ووگ
فیشن میگزین ووگ انڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب کترینہ کیف فلم انڈسٹری میں آئی تھیں، تب اسے رقص کرنا نہیں آتا تھا، تاہم آج وہ بہت اچھی ڈانسر ہے۔

سلو بھائی نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کترینہ کیف کا دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ ڈانس کا مقابلہ کرایا جائے تو یقینا کترینہ کیف دونوں اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ بار بار اس لیے فلموں میں کام کرتے ہیں تاکہ وہ اداکارہ کو ایک بہترین ڈانسر بننے میں مدد دے سکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا کترینہ کیف کے ساتھ بار بار کام کرنا اسے بہترین ڈانسر بنا رہا ہے۔

دبنگ ہیرو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ کیف اور ان کے درمیان پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی، جب اداکارہ صرف 18 برس کی تھیں، اور وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ ان کی بہن سے ملنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: ‫دپیکا کا کترینہ کو مشورہ؟‬
بجرنگی بھائی ہیرو نے کہا کہ اس وقت بھی کترینہ کیف ان تمام لڑکیوں سے زیادہ حساس اور خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

سلمان خان نے تسلیم کیا کہ 18 سال کی عمر میں کترینہ کیف ان کی بہن کی تو بہترین دوست تھیں، تاہم وہ انہیں بلکل نہیں جانتی تھیں۔

خیال رہے کہ سلمان خان نے یہ انٹرویو ’ووگ‘ کو دیا، جس کے دسمبر کے شمارے میں ان کا تفصیلی انٹرویو شائع ہوگا۔

ووگ دسمبر کے سرورق پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی تصویر بھی شائع کی جائے گی، جب کہ اس میں اداکار کی مزید تصاویر بھی شائع کی جائیں گی۔

سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جسے رواں ماہ دسمبر ہی شائع کیا جائے گا۔

یہ فلم ان کی 2012 میں آنے والی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔

ان دونوں فلموں کے علاوہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے ’میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنراور یوراج‘ جیسی فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*