بنیادی صفحہ / اہم خبریں / دشمن کی نظریں سی پیک اور بلوچستان پر ہیں، پاک فوج

دشمن کی نظریں سی پیک اور بلوچستان پر ہیں، پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی نظریں بلوچستان اور سی پیک پر ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہنا ہے کہ پشاور حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے قبول کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پشاور یونیورسٹی پر حملہ افغانستان سے کیا گیا، دہشت گرد حملے کے وقت افغانستان میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں تھے، اِس وقت بھی حملہ کرنے اور کرانے والے دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پشاور یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد رکشے کے ذریعے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ڈائریکٹوریٹ زراعت پہنچے، واقعے کے وقت 40 سے 50 طالبعلم موجود تھے، تینوں دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہنچ رکھی تھیں، واقعے میں ایک چوکیدار اور 7 طلبہ جاں بحق ہوئے جب کہ پولیس کے بہترین تعاون سے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا اور طلبا کو بحفاظت یونیورسٹی سے نکال لیا گیا۔
میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندر کا کام وہاں کی فورسز کو ہی کرنا ہے پاکستان نے تو دہشت گردی کے خلاف بہت کچھ کیا ہے لیکن ملک دشمن عناصر کی نظریں سی پیک اور بلوچستان پر ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*