بنیادی صفحہ / بین الاقوامی خبریں / ٹیریزا مے مجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشتگردی پر توجہ دیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ٹیریزا مے مجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشتگردی پر توجہ دیں: ڈونلڈ ٹرمپ


برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر چند ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کے بعد امریکی صدر نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنی توجہ برطانیہ میں ’دہشتگردی‘ کی جانب مرکوز کریں۔
ٹوئٹر میں ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’آپ اپنی توجہ مجھ پر نہ رکھیں۔ آپ برطانیہ میں ہونے والی تباہ کن ریڈیکل اسلامی دہشتگردی پر توجہ دیں۔‘
اس سے پہلے انتہائی دائیں بازو کی ایک برطانوی تنظیم کی طرف سے مسلمانوں کے بارے میں جاری کردہ تین اشتعال انگیز ویڈیوز کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کیا گیا تھا جس پر برطانوی وزیر اعظم کے دفتر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ نے کہا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اشتعال انگیز ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنا ‘غلط’ تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو شیئر کر کے غلط کیا: برطانوی وزیراعظم
ان ویڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمان افراد کو تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پہلی ٹویٹ ‘بریٹن فرسٹ’ یا برطانیہ پہلے نامی گروہ کے نائب رہنما جیڈا فرینسن کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں ایک مسلمان تارک وطن کو بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے ایک شخص پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔”


اس کے بعد فرینسن نے مزید دو ویڈیوز جاری کئیں جن میں دکھائے گئے افراد کے بارے میں بھی دعویٰ کیا گیا کہ وہ مسلمان ہیں۔
برٹن فرسٹ کو انتہائی دائیں بازو کی جماعت برٹش نیشنل پارٹی کے ایک سابق رکن نے سنہ 2011 میں بنایا تھا۔
اس گروپ نے مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات سے بہت جلد لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی۔ ان کے خیال میں برطانیہ کو ‘اسلامی’ بنایا جا رہا ہے۔
اس گروپ نے عام انتخابات میں امیگریشن اور اسقاط حمل کے خلاف پالیسی کی بنیاد پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن اب تک اس کا ایک بھی امیدوار برطانوی دارالعوام کا رکن منتخب ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
فرینسن کے ٹوئٹر پر باون ہزار سے زیادہ فالورز ہیں۔انھوں نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ان ویڈیو کو ری ٹویٹ کیے جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔
انھوں نے اپنے ایک اور پیغام میں لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ان کی ویڈیوز کو شیئر کیا ہے جن کی ٹویٹ کو چار کروڑ چالیس لاکھ افراد دیکھتے اور پڑھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ‘خدا کی ٹرمپ پر رحمت ہو اور امریکہ پر بھی’۔
اصل میں یہ ویڈیوز ایک امریکی تجزیہ کار این کولٹر نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ انھیں ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*