اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سیکٹرآئی ایٹ میں امام بارگاہ باب العلم کے باہر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوئے۔
چاروں زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک زخمی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔