بنیادی صفحہ / اہم خبریں / مومن آباد میں جوڑے کا قتل: جرگے کے تمام ارکان گرفتار کرلیے، وزیرداخلہ سندھ

مومن آباد میں جوڑے کا قتل: جرگے کے تمام ارکان گرفتار کرلیے، وزیرداخلہ سندھ

راچی: صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے مومن آباد میں جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دینے والے جرگے کے تمام افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ کراچی میں 80 فیصد جرائم موٹرسائیکل پر ہوتے ہیں، انصارالشریعہ نے دہشت گرد کارروائیاں اور چھرا مار نے خواتین پر حملے موٹرسائیکل پر ہی کیے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ منصوبے پر جارہے ہیں، شہر کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی۔
سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں پر ٹریکر سسٹم نصب ہونا چاہیے اور موٹرسائیکل کے اگلے حصے پر نمبر پلیٹ لگائی جائے۔

وزیر داخلہ نے اعتراف کیاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے لیکن مکمل ختم نہیں ہوا۔

شادی شدہ جوڑے کو کرنٹ لگا کر قتل کا معاملہ: پولیس نے 4 ملزمان کو بے گناہ قرار دیدیا

سہیل انور سیال نے مومن آباد میں جرگہ کرنے والے افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جرگے کے فیصلے پر جوڑے کو قتل کرنے والے 9 ملزمان گرفتار کیے گئے، جرگے کے تمام ملزمان گرفتار ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کےمقدمات میں گواہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے، گواہ عدالتوں میں پیشی سے گھبراتے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*