بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ترک پولیس نے 57 پاکستانیوں کو انسانی اسمگلرز کے چنگل سے آزاد کرالیا

ترک پولیس نے 57 پاکستانیوں کو انسانی اسمگلرز کے چنگل سے آزاد کرالیا

ترکی کے شہر استنبول میں 57 پاکستانی تارکین وطن بازیاب کرالیا گیا جنہیں یورپ پہنچانے کا جھانسہ دے کر اغواء کرلیا گیا تھا۔

ترک مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے استنبول میں کارروائی کرتے ہوئے 57 پاکستانی تارکین وطن کو بازیاب کرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انسانی اسمگلروں نے ان افراد کو زنجیروں سے باندھ کر تہہ خانے میں قید کر رکھا تھا اور ان پر تشدد بھی کیا جارہا تھا۔

ترک پولیس کے مطابق اسمگلرز نے ان افراد کو 10 ہزار ڈالرز کےعوض یورپ پہنچانے کا جھانسہ دیا تھا اور یورپ پہنچنے کے بعد ہی پیسے وصول کرنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم یورپ پہنچنے سے پہلے ہی ان افراد کو ترکی میں قید کر لیا گیا۔

انسانی اسمگلرز نے تارکین وطن کو یرغمال بنانے کے بعد ان کے گھروالوں سے 10 ہزار ڈالرز (تقریباً ساڑھے 10 لاکھ پاکستانی روپے) ادائیگی کا مطالبہ شروع کر دیا۔

پولیس نے کارروائی میں انسانی اسمگلروں کے تین پاکستانی نژاد ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*