بنیادی صفحہ / اہم خبریں / بینظیرایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بینظیرایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: بینظیرایئرپورٹ پر اے ایس ایف نےکارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
راولپنڈی میں بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں منشیات سعودیہ عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ملزم فضل واحد نجی ائرلائن کی پروازای کے 615 کے ذریعے دبئی کے راستے سعودی عرب جارہا تھا، جس نے مالٹوں میں ایک کلوگرام سے زائد آئس ہیروئن بھری ہوئی تھی۔
اے ایس ایف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم فضل واحد سوات کا رہائشی ہے، جسے مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*