بنیادی صفحہ / اہم خبریں / برازیل کے اسٹورمیں چوری کی انوکھی واردات

برازیل کے اسٹورمیں چوری کی انوکھی واردات

رازیل کے ایک اسٹور میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

دو خواتین اسٹور میں خریداری میں مصروف تھیں کہ چور آیا، پیسے اٹھائے اور رفو چکر ہوگیا لیکن یہ چور کوئی انسان نہیں بلکہ ایک چھوٹی سے چڑیا تھی۔

اسٹور میں دو خواتین خریداری میں مصروف تھیں، ایک خاتون نے خریدے ہوئے سامان کی رقم کاؤنٹر پر رکھی ہی تھی کہ ایک چڑیا اڑتی ہوئی آئی اور کیش کاؤنٹر پر بیٹھ گئی۔

چڑیا نے بڑی مہارت سے پہلے ارد گرد کے ماحول کا جائزہ لیا اور پھر ’’چونچ کی صفائی‘‘ دکھاتے ہوئے رقم اپنی چونچ میں دبائی اور بھاگ نکلی۔

خاتون گاہک اور دکاندار چڑیا کی اس حرکت پر حیرت زدہ رہ گئے اور سوچتے رہے کہ اسے محض ایک اتفاق سمجھا جائے یا پھر اس واردات کی رپورٹ درج کرائی جائے۔

برازیل کے اسٹور میں چوری کی انوکھی واردات

برازیل کے اسٹور میں چوری کی انوکھی واردات

Posted by Geo News Urdu on Monday, November 27, 2017

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*