بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پاک بھارت کرکٹ کی بحالی سیاسی اور سفارتی فیصلہ بن چکا ہے، دھونی

پاک بھارت کرکٹ کی بحالی سیاسی اور سفارتی فیصلہ بن چکا ہے، دھونی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی سیاسی اور سفارتی فیصلہ بن چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوکل سطح پر ایک میچ کے دوران ایم ایس دھونی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے اور جب حکومت اجازت دے تو کھیلنا چاہیے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی اب سیاسی اور سفارتی فیصلہ بن چکا ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے دور رہنا چاہیے لیکن بھارتی ٹیم کا معاملہ الگ ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*