بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شادی شدہ جوڑے کو کرنٹ لگا کر قتل کا معاملہ: پولیس نے 4 ملزمان کو بے گناہ قرار دیدیا

شادی شدہ جوڑے کو کرنٹ لگا کر قتل کا معاملہ: پولیس نے 4 ملزمان کو بے گناہ قرار دیدیا

کراچی میں پسند کی شادی کرنےوالے ایک اور جوڑے کو جرگے کے فیصلے پر قتل کردیا گیا۔۔۔ ہادی نے چندروز قبل پسند کی شادی کی تھی ۔ پولیس نے لڑکے کے والد اور لاشیں دفن کرنے والے متعدد ملزمان کوگرفتار کرلیا۔۔۔

کراچی میں پسند کی شادی کرنےوالے ایک اور جوڑے کو جرگے کے فیصلے …

کراچی میں پسند کی شادی کرنےوالے ایک اور جوڑے کو جرگے کے فیصلے پر قتل کردیا گیا۔۔۔ ہادی نے چندروز قبل پسند کی شادی کی تھی ۔ پولیس نے لڑکے کے والد اور لاشیں دفن کرنے والے متعدد ملزمان کوگرفتار کرلیا۔۔۔ تفصیلات اس رپورٹ میں

Posted by Geo News Urdu on Monday, November 27, 2017

پولیس کی جانب سے اپنی رپورٹ میں سرتاج، لال رحمان، تاج محمد اور جان محمد شامل ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے چاروں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔


یاد رہے کہ 14 اگست کو ابراہیم حیدر تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے حوالے سے ایک سرتاج نامی شخص کی سربراہی میں ایک جرگہ ہوا تھا۔

جرگے نے 30 سے 35 لوگوں کی موجودگی میں پسند کی شادی کرنے والے عبدالرحمان اور تاج بی بی کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا فیصلہ دیا تھا، فیصلے کے مطابق لڑکے کو اس کے والدین اور لڑکی کو اس کے والدین نے قتل کیا اور دونوں کی لاشیں دفنا دیں۔

ایک این جی او کی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے کے بعد عدالت نے اس خبر کا نوٹس لیا اور دونوں کی قبر کشائی کا حکم دیا، قتل کیے گئے جوڑے کی قبر کشائی ہوئی تو پتہ چلا کہ لڑکے اور لڑکی کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔

اس کے علاوہ اس کیس میں نامزد مزید چار ملزمان حکمت خان، زر خطاب خان، محمد افضل اور شیر افضل گرفتار ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*