بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی اپنی فلموں سے اتنی مقبول رہیں نہ رہیں لیکن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں۔
اور انسٹاگرام پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کو شیئر کرنے کے باعث مداح بھی بڑی تعداد میں ان کو فالو کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں کسی ڈرامے یا اشتہار کے سیٹ پر بنائی گئی سنی لیونی کی ایک ویڈیو کو محض 5 گھنٹوں میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔