بنیادی صفحہ / اہم خبریں / بھارتی شخص کے پیٹ سے 263 سکے اور 100 کیلیں برآمد

بھارتی شخص کے پیٹ سے 263 سکے اور 100 کیلیں برآمد

نئی دہلی: بھارت میں ڈاکٹروں نےآپریشن کرکے ایک شخص کے پیٹ سے 263 سکے، 100 کیلیں، شیونگ بلیڈز اور شیشے کے ٹکڑے نکا ل لیے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے رہائشی 32 سالہ مقصود خان کو مسلسل 3 ماہ سے پیٹ میں درد کی شکایت پراسپتال لایا گیا، پہلے پہل ڈاکٹروں نے اسے فوڈ پوائزننگ قرار دیا تاہم اینڈواسکوپی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں کو پیٹ کے درد کی اصل وجہ مل گئی۔

جس کے بعد آپریشن کرکے مقصود کے پیٹ سے 7 کلوگرام لوہے کی اشیاء نکالی گئیں، جن میں 10 سے 12 شیونگ بلیڈز، 263 سکے، 100 کیلیں اور شیشےکے ٹکڑے شامل تھے۔
ستنا میں واقع سنجے گاندھی اسپتال میں سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر پریانکا شرما نے بتایا، ‘ہم مریض کے پیٹ میں سکے، کیلیں اور نٹ بولٹس دیکھ کر حیران رہ گئے، ہمیں اپنے کیریئر کے دوران اس قسم کے پہلے کیس کا تجربہ ہوا’۔

واضح رہے کہ مریض محمد مقصود کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ چھپ چھپ کر یہ چیزیں کھاتا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق مقصود خان رکشہ چلاتا ہے اور اکثرو بیشتر سواریوں کی جانب سے دیئے جانے والے سکوں کو نگل لیتا تھا۔

دوسری جانب رشتے داروں کا کہنا ہے کہ جب بھی مقصود کو ذہنی پریشانی یا ڈپریشن ہوتا تھا تو شاید وہ لوہے کی اشیاء پانی کے ساتھ نگل لیتا تھا۔

اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سکوں یا کیلوں کی وجہ سے ابتداء میں اسے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق سرجری کے بعد مقصود کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس نے دوبارہ اس قسم کی اشیاء نہ نگلنے کا عزم کیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*