بنیادی صفحہ / اہم خبریں / برطانوی شہزادہ ہیری نے امریکی اداکارہ سے منگنی کرلی

برطانوی شہزادہ ہیری نے امریکی اداکارہ سے منگنی کرلی

لندن: برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگن سے منگنی کرلی اور اگلے سال یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
شاہی خاندان کے کلیرنس ہاؤس نے پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگن کی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ یہ منگنی رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوئی جب کہ شادی آئندہ سال 2018 میں موسمِ بہار میں ہوگی۔
آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری نے اپنے سے بڑی عمر کی ہالی ووڈ اداکارہ میگن کو جیون ساتھی چنا ہے۔ پرنس ہیری کی عمر 32 سال جب کہ میگن 36 برس کی ہیں اور دونوں آپس میں گہرے دوست ہیں۔
واضح رہے کہ پرنس ہیری اوراداکارہ میگن اگست میں منگنی کرنے والے تھے لیکن لیڈی ڈیانا کی برسی کے باعث منگنی کا پروگرام موخرکردیا گیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*