بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پنجاب میں دو روز کیلئے تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان

پنجاب میں دو روز کیلئے تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان

لاہور: پنجاب میں دو روز کیلئے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
صوبے بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دو دن کے لیے اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پیر اور منگل کو دو دن تک اسکول کالجز بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بدھ کو کھلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ہائی وے پر رینجرز اور مظاہرین میں جھڑپ، گاڑیاں نذر آتش
حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*