My team played a prank on me on set!! Mofos!! @yofrankay and @tomas_moucka pic.twitter.com/QwZCPf1wC0
— Sunny Leone (@SunnyLeone) November 25, 2017
بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی جو ہمیشہ کسی نہ کسی طرح خبروں کی زینت رہتی ہیں، اس بار ان کی ایک مختصر ویڈیو نے نیا اعزاز حاصل کرلیا۔
سنی لیونی ان دنوں اپنی آنے والی فلم رومانٹک فلم ’تیرا انتظار ہے‘ کی تشہیر میں مصروف رہنے سمیت متعدد ٹی وی پروگراموں اور اشتہارات کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
کسی ڈرامے یا اشتہار کے سیٹ پر بنائی گئی سنی لیونی کی ایک ویڈیو کو محض 5 گھنٹوں میں 10 لاکھ اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی یہ ویڈیو یوٹیوب یا فیس بک پر نہیں بلکہ انسٹاگرام پر اتنی بار دیکھی گئی، جو نہ صرف سنی لیونی کے لیے اعزاز ہے، بلکہ اتنی زیادہ تعداد میں انسٹاگرام پر بہت ہی کم اداکاراؤں کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔