بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سندھ حکومت کا کل اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان

سندھ حکومت کا کل اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان

کراچی: وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈھر نے کل صوبے بھر میں اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں اور کالجز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سندھ حکومت نے کل اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل نے پہلے دھرنوں کے باعث کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

لیکن اب جامعہ کراچی انتظامیہ نے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جس کے بعد کل شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق کل تمام امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے بھی کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ سندھ مدرسۃ الاسلام کے انٹرویوز اور امتحانات بھی ملتوی ہوچکے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز میں بھی کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب شہر کی صورتحال کے پیش نظر آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے کل تعلیمی سرگرمیوں کو معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*