بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اسلام آباد دھرنا: فیض آباد کے اطراف رینجرز تعینات

اسلام آباد دھرنا: فیض آباد کے اطراف رینجرز تعینات

اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر فیض آباد کے مقام پر دھرنے کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات رینجرز کے حوالے کرد یئے گئے جبکہ رینجرز اہلکاروں نے فیض آباد کے اطراف پوزیشنز بھی سنبھال لیں۔

فرنٹیئر کور (ایف سی) اور اسلام آباد پولیس کو اگلی پوزیشن سے ہٹا دیا گیا جبکہ وہ اس وقت فیض آباد پر رینجرز اہلکاروں سے دور ہو کر پچھلی پوزیشنز پر چلے گئے ہیں۔

رینجز حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس، انتظامیہ اور رینجرز حکام کا اجلاس ہوا تھا جس میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب ایک ہزار سے زائد اہلکار فیض آباد کے اطراف میں تعینات ہیں جس کا مقصد جلاؤ گھیراؤ کو روکنا ہے۔

مزید پڑھیں: دھرنا مظاہرین کا بھارت سے رابطہ ہے، احسن اقبال کا دعویٰ

فیض آباد میں ابھی بھی مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے جبکہ دھرنا مظاہرین نے 26 نومبر کو ایک گاڑی اور 4 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔

مشتعل مظاہرین نے صبح 8 بجے سیکٹر آئی 8 کے قریب کھڑی گاڑی کو آگ لگائی جبکہ کچنار پارک کے قریب کھڑی 4 موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگادی گئی۔

اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کے ترجمان کے مطابق اب تک 190 زخمی لائے گئے تھے جن میں 73 پولیس اور 64 ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق 188 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ اس وقت 2 زخمی پمز اسپتال کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*