بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اسلامی عسکری اتحاد کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک لڑتے رہنے کا عزم

اسلامی عسکری اتحاد کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک لڑتے رہنے کا عزم

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی افتتاحی تقریب ریاض میں منعقد ہوئی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن ( آئی ایم سی ٹی سی) کے اجلاس کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک لڑتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ مسلم عسکری اتحاد دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے بہترین پلیٹ فارم بنے گا-

آئی ایم سی ٹی سی کے سیکریٹری جنرل لیفٹننٹ عبداللہ الصالح کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں اسلامی عسکری اتحاد کے آپریشنز کا افتتاح کیا جائے گا۔

پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف آئی ایم سی ٹی سی کے ملٹری کمانڈر ہیں جن کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی میں خصوصاً مسلم ممالک کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کے خطرناک رجحان سے مقابلہ ہے۔

جنرل (ر) راحیل شریف کے مطابق آئی ایم سی ٹی سی کا نقطہ نظر 4 اہم امور پر مشتمل ہے جن میں نظریہ، رابطہ، انسداد دہشت گردی فوج اور اس کا مالی تعاون کرنا شامل ہے تاکہ تمام قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑا جاسکے اور امن کو بحال کرنے کی عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی تقریب میں 41 رکن ملکوں کے وزرائے دفاع نے شرکت کی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*