بنیادی صفحہ / اہم خبریں / آمیزون کے بانی 100 ارب ڈالرز کے مالک بن گئے

آمیزون کے بانی 100 ارب ڈالرز کے مالک بن گئے

آمیزون کے بانی جیف بیزوز بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین ارب پتی شخص کا اعزاز چھیننے کے ساتھ ساتھ سو ارب ڈالرز اثاثے رکھنے والے واحد فرد بھی بن گئے۔

جی ہاں آمیزون کے بانی نے 100,000,000,000 ڈالرز (10518500000000 پاکستانی روپے)کا مالک بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق انہیں یہ اعزاز بلیک فرائیڈے کے موقع پر دنیا بھر میں ہونے والی خریداری سے حاصل ہوا جس کی وجہ سے ان کی کمپنی آمیزون کے حصص کی قیمت بڑھی اور جیف بیزوز 12 ہندسوں پر مشتمل اثاثے رکھنے والے فرد کا سنگ میل عبور کرگئے۔

ان کی زندگی کا احوال یہاں پڑھیں : معمولی ملازمت سے دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص بننے کا سفر

ویسے یہ پہلی بار نہیں جب کوئی فرد سو ارب ڈالرز کا مالک بنا ہو، 1999 میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے فرد تھے، اب اٹھارہ سال بعد کوئی شخص اس سنگ میل کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

53 سالہ جیف بیزوز کے اثاثوں میں رواں سال کے دوران 34.9 ارب ڈالرز کا حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن کے بعد دوسرے نمبر پر مارک زکربرگ ہیں، جو اس سال اب تک 25.4 ارب ڈالرز کما چکے ہیں۔

جیف بیزوز نے گزشتہ ماہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور تب سے وہ اپنی سبقت کو مسلسل بڑھا رہے ہیں۔

مگر بل گیٹس کے برعکس جو اپنے اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیف بیزوز نے فلاحی کاموں کے لیے بہت کم اثاثے خرچ کیے ہیں۔

بل گیٹس اگر اپنے اربوں ڈالرز کے حصص اور نقد رقم فلاحی کاموں کے خرچ نہ کرتے تو ان کے اثاثے اس وقت 150 ڈالرز سے زیادہ ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں : 12 آئیڈیاز جن کے مالک ارب پتی بن گئے

تاہم آمیزون کے بانی نے رواں سال جون میں فلاحی مقاصد کے لیے اپنا سرمایہ صرف کرنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر لوگوں سے تجاویز طلب کی تھیں۔

اس ٹوئیٹ پر انہیں 48 ہزار کے قریب لوگوں نے رئپلائی کیا۔

ویسے ان کی دولت کا ایک اندازہ اس طرح بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اگر وہ اپنی دولت ٹوئیٹ پر جواب دینے والوں میں تقسیم کردیں تو ہر ایک کے حصے میں بیس لاکھ ڈالرز سے کچھ زیادہ آئیں گے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*