بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ خودکش تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور ایف سی اہلکار فوراً موقع پر پہنچے جب کہ ریسکیواہلکاروں نے ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغازکردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آوازدور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جب کہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*