بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پیمر اکی تمام نیوز چینلز بند کرنے کی ہدایت

پیمر اکی تمام نیوز چینلز بند کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چینلز آف ایئر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیمرا نے یہ اقدام وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد اٹھایا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام نیوز چینلز آف ایئر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ٹیلی ویژن کے علاوہ تمام چینلز بند کردیے گئے ہیں جبکہ سرکاری ٹی وی کی نشریات بدستور جاری ہیں۔

اس سے قبل پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو فیض آباد میں دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن کی براہ راست کوریج نہ کرنے کی ہدایت کی تھی

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*