بنیادی صفحہ / اہم خبریں / عمران خان کی دھرنا مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل

عمران خان کی دھرنا مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنا مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل کردی۔

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو اور حصہ ہے لہٰذا مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل کرتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی سے ملک بھر میں ابتر ہوتی صورتحال پر تشویش ہے، غلطی اعتراف کے باوجود راجا ظفرالحق کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کیوں نہیں کی گئی اور کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں ذمےداروں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی بھی ملتوی ہوگیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران کا دورہ کراچی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ملتوی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر 20 روز سے جاری دھرنے کو ختم کرانے کے لیے پولیس اور ایف سی نے آپریشن کیا جس کے نتیجےمیں اب تک سیکورٹی اہلکاروں سمیت 190 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*