بنیادی صفحہ / اہم خبریں / قرۃالعین بلوچ نے عمران خان کو گالی کیوں دی؟

قرۃالعین بلوچ نے عمران خان کو گالی کیوں دی؟

پاکستانی سوشل میڈیا پر عمران خان یا پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف عمومی بات کر کے ٹرولنگ سے بچنا محال ہے ایسے میں پاکستانی گلوکارہ قرۃالعین بلوچ کا ایک ٹویٹ انھیں ان کمنٹس کی زد میں لے آیا ہے جنھیں پڑھنا ان کے یا خواتین کے حقوق کی علمبردار کسی بھی خاتون کے لیے کوئی خوشگوار تجربہ نہیں ہوتا۔
ملک میں اور بیرونِ ملک گلوکاری کی دنیا میں خاصا نام کمانے والی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے جو QB کے نام سے مشہور ہیں گذشتہ روز ایک ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے بارے میں ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے غیر مہذب الفاظ استعمال کیے ہیں۔
’عورت بیوی، بہن، بیٹی کے علاوہ انسان بھی تو ہے`
’کشمیر کا مسئلہ حل کرو مجھے پاکستان جانا ہے‘
وہ خبریں جو صرف سوشل میڈیا تک ہی رہیں
اس ٹویٹ کی وجہ بنی وہ ڈیجیٹل ویڈیو جو عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں تھی۔ اس ویڈیو کے بارے میں کی گئی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے عمران خان کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار نامناسب الفاظ میں کیا۔

اس ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر پر ٹرولنگ کا وہی سلسلہ شروع ہوگیا جس کا شکار عمران خان پر تنقید کرنے والے ٹی وی کے کئی پاکستانی اینکرز ہو چکے ہیں جن میں بہت ساری خواتین بھی شامل ہیں۔
کیو بی کو اس سے بھی بُرے القابات سے نوازا جانے لگا جو خود انھوں نے عمران خان کے لیے استعمال کیے تھے۔

18 گھنٹوں کے دوران قرۃالعین بلوچ کے ٹویٹ پر تین ہزار سے زیادہ کمنٹس آئے ایک ہزار کے قریب ری ٹویٹس کیے گئے اور تقریباً سوا دو ہزار افراد نے اسے لائک کیا ہے
18 گھنٹوں کے دوران اُن کے ٹویٹ پر تین ہزار سے زیادہ کمنٹس آئے ایک ہزار کے قریب ری ٹویٹس کیے گئے اور تقریباً سوا دو ہزار افراد نے بحث میں حصہ لیے بغیر اسے صرف لائک کرنے پر اکتفا کیا۔
شیخ وجاہت بحث میں سب سے پہلے کودے اور کیو بی کو آنے والے کمنٹس کے بارے میں خبردار کیا جس پر انھیں جواب ملا کہ ”آنے دو ایسے کمنٹس کا سامنا خواتین کو روزآنہ کرنا پڑتا ہے۔ ‘

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*