بنیادی صفحہ / اہم خبریں / صحافیوں کے نازیبا رویے کے باعث ایشوریا رائے روپڑیں

صحافیوں کے نازیبا رویے کے باعث ایشوریا رائے روپڑیں

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بھارتی صحافیوں اور فوٹوگرافرز کے نازیبا رویے کے باعث رو پڑیں۔
سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بہت کم کسی بھی بات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتی ہیں جب کہ میڈیا کے سامنے اداکارہ زیادہ تر خاموش ہی رہتی ہیں۔ چند روز قبل بھی مختصر لباس پہننے پر فوٹوگرافرز کی جانب سےاپنی نامناسب انداز میں تصاویر لینے پر ایشوریا رائے نے کسی بھی ردعمل کا اظہار نہیں کیا تھا جب کہ ان کے شوہر ابھیشیک بچن نےفوٹوگرافر پر بھڑکنے کے ساتھ اپنی خوبصورت بیوی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کروادی تھیں۔ تاہم حال ہی میں ہوئے واقعے پر نہ صرف ایشوریا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا بلکہ ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایشوریا رائے نے اپنے مرحوم والد کرشنا راج رائے کی سالگرہ کے موقع پراپنی بیٹی آرادھیا رائے بچن اور والدہ بریندیا رائے کے ہمراہ بچوں کے اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نہ صرف پیدائشی طور پر کٹے ہوئے ہونٹوں والے بچوں کے ساتھ ملاقات کی بلکہ 100 بچوں کے علاج اور سرجری کا خرچہ اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پرایشوریارائے نے ہونٹوں کے نقص میں مبتلا بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔
پہلے تو ایشوریا نے برداشت کیا تاہم جب ان کی برداشت جواب دے گئی تو انہوں نے فوٹوگرافرز کو خاموش رہنے اور تصاویر لینے سےمنع کیا لیکن اداکارہ کے بار بار منع کرنے کے باوجود بھی جب فوٹوگرافرز باز نہ آئے تو ایشوریا بے بسی سے روپڑیں اور کہا کہ یہاں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو شورسے پریشان ہورہے ہیں لہٰذا ان بچوں کا تو خیال کرلیں۔
واضح رہے کہ ایشوریا رائے ان دنوں اپنی فلم’’فینی خان‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ 17 سال بعد اداکار انیل کپور اہم کردار نبھاتے نظرآئیں گے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*