بنیادی صفحہ / اہم خبریں / خیرپور: تیز رفتار ٹرک اور وین میں تصادم، 16 افراد جاں بحق

خیرپور: تیز رفتار ٹرک اور وین میں تصادم، 16 افراد جاں بحق

صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں شاہ حسن ہائی پاس پر ٹھیڑی کے مقام پر تیز رفتار ٹرک مسافر وین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 16 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

خیر پور کے سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) غلام جعفر سومرو کے مطابق 4 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے 2 افراد دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک کے وین پر الٹنے کی وجہ سے مزید کچھ افراد وین میں دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مسافر وین خیر پور سے سکھر جارہی تھی جبکہ کوئلے سے بھرا ٹرک پنجاب کی طرف جارہا جن کے بیچ یہ حادثہ پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں رانی پور اور گردونواح کے تاجر بھی شامل ہیں جو خریداری کے لیے سکھر جا رہے تھے۔

تاہم جا ئے حادثہ پر اس وقت بھی امدادمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال بہاول پور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 214 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

قبل ازیں 25 مارچ 2015 کو سندھ کے شہر خیرپور کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 13 مسافر ہلاک اور 23زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 11 نومبر 2014 کو بھی خیر پور کے قریب سوات سے کراچی آنے والے تیز رفتار بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 58افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*