بنیادی صفحہ / اہم خبریں / حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، خورشید شاہ

حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے تاہم حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، افسوس کی بات ہے کہ چند لوگوں نے اسلام آباد کو سیل کیا ہوا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، اسحاق ڈار کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔
پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، تاہم وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے، جبکہ تحریک انصاف کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی مطالبہ کر سکتے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*