بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ‘کٹھ پتلی’ کا لفظ عمران خان پر پورا اترتا ہے، مریم نواز

‘کٹھ پتلی’ کا لفظ عمران خان پر پورا اترتا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے عمران خان کے لئے لکھا کہ کٹھ پتلی کا لفظ آپ کے لئے ہے اور یہ لفظ آپ پر پورا اُترتا ہے۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ آج آپ کو وزیراعظم کو کٹھ پتلی کہنے کا ٹوئٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔


خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیرمین نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ نواز شریف کے کٹھ پتلی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*