بنیادی صفحہ / اہم خبریں / لاہور: کباڑیے کی پندرہ سالہ بیٹی کے پینسل اسکیچز نے سب کو حیران کردیا

لاہور: کباڑیے کی پندرہ سالہ بیٹی کے پینسل اسکیچز نے سب کو حیران کردیا

لاہور : کباڑ کے کام سے منسلک غریب مزدور کی پندرہ سالہ بیٹی کی مہارت نے سب کوحیران کر دیا۔ انعم چھوٹی سی عمر میں ایسی خوبصورت پینسل اسکیچنگ کرتی ہے کہ سب ہی دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ حسن حفیظ کے مطابق لاہور کی 15 سالہ انعم آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، چھوٹی سی عمر میں انعم پینسل اسکیچ بنانے کی خداداد صلاحیت رکھتی ہے اور ہر طرح کی تصویر کو انتہائی مہارت سے اسکیچ میں ڈھال دیتی ہے
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انعم کا کہنا تھا کہ مجھے شروع سے ہی پینسل اسکیچ بنانے کا بے حد شوق ہے، میری خواہش ہے کہ میں اس فن کے ذریعے اپنے والدین کا نام روشن کروں اور اپنے کام میں مزید بہتری لاؤں۔

اس چھوٹی سی مصورہ کے والد سائیکل پر کباڑ کا کام کرتے ہیں اور دن بھر محلے کا چکر لگا کر اسی روزگار سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*