بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور عید میلاد النبی ﷺ یکم دسمبر کو منائی جائے گی۔
ربیع الاول 1439 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور زونل کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کا جائزہ لیا گیا۔
ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات کو پرکھنے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور عید میلاد النبی ﷺ یکم دسمبر بروز جمعہ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*