بنیادی صفحہ / اہم خبریں / جنوبی افریقی کھلاڑی نے ون ڈے میں 490 رنز بنا کر تاریخ رقم کردی

جنوبی افریقی کھلاڑی نے ون ڈے میں 490 رنز بنا کر تاریخ رقم کردی

جوہانسبرگ: 20 سالہ جنوبی افریقی کھلاڑی نے 50 اوورز کے میچ میں 490 رنز بناکر سب کو حیران کردیا۔
جنوبی افریقا میں کلب میچ کے دوران 20 سالہ لڑکے شان ڈیڈس ویل نے 50 اوور کے میچ میں 490 رنز بناکر کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنا دیا، جنوبی افریقی کھلاڑی شان ڈیڈس ویل نے نارتھ ویسٹ یونی ورسٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 151 گیندوں پر 490 رنز بنائے جس میں 57 چھکے اور 27 چوکے شامل تھے۔
نارتھ ویسٹ یونی ورسٹی نے حریف ٹیم کو 677 رنز کا ٹارگٹ دیا جس پر حریف ٹیم صرف 290 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقی کھلاڑی شان ڈیڈس ویل نے صرف اچھی بیٹنگ کا ہی مظاہرہ نہیں کیا بلکہ بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*