بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کراچی میں مذہبی جماعت کے دھرنے سے بدترین ٹریفک جام

کراچی میں مذہبی جماعت کے دھرنے سے بدترین ٹریفک جام

کراچی: نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے سبب ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نمائش چورنگی پر ایک مذہبی جماعت کا دھرنا کئی گھنٹوں سے جاری ہے، مظاہرین نے نمائش چورنگی پر مرکزی ایم اے جناح روڈ بند کیا ہوا ہے جس کے باعث نمائش، گرومندر، خالد بن ولید روڈ، طارق روڈ، کشمیر روڈ، صدر، ریگل چوک، شاہراہ قائدین اور ملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے ، ہزاروں گاڑیاں قطاروں میں لگی راستہ ملنے کی منتظر ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قومی اسمبلی کے حلف نامے سے ختم نبوت کی شق نکالنے والوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کرکے کارروائی کی جائے۔
یہ پڑھیں: اسلام آباد دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت کے مظاہرین سے مذاکرات
یاد رہے کہ اسی ضمن میں گزشتہ 15 روز سے اسلام آباد کے نزدیک فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے، عدالت نے دھرنے کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے حکام نے ان کے خلاف کارروائی 24 گھنٹوں کے لیے موخر کرکے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کا حکم

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*