بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کتوں کا انسان کے مرنے یا صحت مند ہونے سے کیا تعلق؟

کتوں کا انسان کے مرنے یا صحت مند ہونے سے کیا تعلق؟

ویسے تو کتوں اور انسانوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، تاہم دنیا کے کروڑوں لوگ کتوں کو بڑے شوق سے نہ صرف پالتے ہیں، بلکہ ان کی پرتعیش زندگی اور اچھی صحت کا خیال بھی رکھتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کتوں کا انسان کے صحت مند رہنے یہاں تک کہ انسان کی موت سے بھی گہرا تعلق ہے۔

جی ہاں، یورپی ملک سویڈن میں ہونے والی ایک دلچسپ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد کتوں کو پالتے ہیں، وہ ان افراد کے مقابلے زیادہ لمبی اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں جو جانوروں کو نہیں پالتے۔

سائنس جرنل ’نیچر‘ میں شائع تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے ماہرین نے سال 2001 سے 2012 تک سویڈن کے 40 سے 80 سال کے افراد کی صحت اور زندگی کا موازنہ ان افراد سے کیا، جو کتوں کو پالتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کتوں کو کام پر ساتھ لے جانا صحت کے لیے مفید
جن 40 سے 80 سال کے عمر کے افراد کا کتے پالنے والے افراد سے موازنہ کیا گیا، ان کا ڈیٹا سویڈن کے نیشنل رجسٹری ادارے سے حاصل کیا گیا تھا، جو ملک بھر کے ہسپتالوں کا ریکارڈ جمع کرتا ہے۔

ماہرین نے کتے پالنے والے افراد کا عام افراد کی صحت اور زندگی کے دورانیے سے موازنہ کیا، ماہرین نے دونوں گروپوں کے افراد کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

نتائج سے پتہ چلا کہ جو افراد کتوں کو پالتے ہیں، وہ عام لوگوں کے مقابلے زیادہ سرگرم یا متحرک رہتے ہیں، جس وجہ سے ان میں بیماریوں کے پیدا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کتوں کو پالنے والے افراد متحرک رہنے کی وجہ سے دل کی بیماریوں میں بھی کم مبتلا پیدا ہوتے ہیں، جب کہ وہ عام افراد کے مقابلے زیادہ لمبی زندگی بھی جیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘صحت اور کتوں کا تعلق’
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کتوں کو پالنے والے افراد میں عام افراد کے مقابلے موت کے خطرات 33 فیصد کم ہوجاتے ہیں، جب کہ ایسے افراد میں موت کا باعث بننے والے دل کے امراض بھی 36 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کتے پالنے والے افراد میں جانور نہ پالنے والے افراد کے مقابلے ہرٹ اٹیک کے بھی گیارہ فیصد امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

اس سے قبل برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں بھی یہ بتایا گیا تھا کہ کتوں کو اپنے ساتھ دفتر لے جانے والے افراد ان لوگوں کے مقابلے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں، جو دفتر میں کوئی جانورساتھ نہیں لے جاتے۔

تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جو لوگ اپنے ساتھ کتوں کو لے جائیں گے، انہیں کتوں کو ٹہلانے کے بہانے آفیس سے باہر جانے، انہیں کھانا کھلانے اور ٹہلانے کا موقع ملے گا، جس سے ان کی صحت بھی اچھی ہوگی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*