بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فہیم اشرف نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے بنگلادیش لیگ کو چھوڑ دیا

فہیم اشرف نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے بنگلادیش لیگ کو چھوڑ دیا

:لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بی پی ایل کی بجائے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فہیم اشرف کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کی بجائے ڈومیسٹک ایونٹ میں ہی اپنی فارم بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔ علاوہ ازیں فاسٹ بولر حسن علی، شعیب ملک اور محمد رضوان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ حسن علی اور شعیب ملک کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے، اس ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک، عمران خان جونیئر اور رومان رئیس بھی شامل ہیں۔ ٹیم کے سکواڈ میں فہیم اشرف کا نام بھی شامل تھا تاہم انہوں نے ڈومیسٹک ایونٹ کو ترجیح دی ہے، رضوان سیلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*