بنیادی صفحہ / اہم خبریں / بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر مس ورلڈ منتخب

بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر مس ورلڈ منتخب


بیجنگ: 20 سالہ بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر نے ملکہ عالم کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔
چین کے شہر سائنا میں عالمی مقابلہ برائے ملکہ حسن منعقد ہوا جس میں دنیا بھر کی 121 حسیناؤں نے حصہ لیا تاہم 20 سالہ مانوشی چھیلر کو حسینہ عالم منتخب کیا گیا۔ انہیں گزشتہ برس کی ملکہ حسن اسٹیفنی ڈیل ویلے نے تاج پہنایا۔ تاج پوشی پر مانوشی بھی روایتی انداز میں جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
20 سالہ مانوشی مس ورلڈ کا اعزاز پانے والی پانچویں بھارتی حسینہ ہیں اس سے قبل ایشوریا رائے، ،ڈائنا ہیڈن ، یکتا موکھے اور پریانکا چوپرا مسِ ورلڈ کا تاج اپنے سر سجا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ مانوشی چھیلر اس وقت مس انڈیا بھی ہیں 16 سال بعد کسی بھارتی دوشیزہ نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجایا ہے، اس سے قبل آخری مربتہ 2000 میں پریانکا چوپرا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*