بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اسحاق ڈار وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، مراد علی شاہ

اسحاق ڈار وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، مراد علی شاہ

سہون: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے جب کہ معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اس لئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے۔
سہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے اتحاد سے دلی خوشی ہوئی تھی اور مجھے لگ رہا تھا کہ اب یہ دونوں مل کر صوبے بالخصوص کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے متحد ہوگئے ہیں اب صوبے میں بہتری آئے گی لیکن اتحاد صرف 24 گھنٹے ہی رہا اور پہلے سے زیادہ سنگین الزامات کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع کردی اور ساتھ ہی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے نئے صوبے کے مطالبے کا پرانا راگ الانپا شروع کردیا لیکن ہم واضح کررہے ہیں کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت ممکن نہیں سندھ کا ہر شہری صوبے کی حفاظت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک کو اسحاق ڈار کی نہیں فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آپارہے اور ملکی معیشت کے تمام معاملات رکے ہوئے ہیں جنہیں آگے بڑھانا ہے وزیرخزانہ کو چاہئیے کہ وہ ملک واپس آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں اور وزارت خزانہ کا منصب کسی ذمہ دار بندے کو سونپا جائے۔

سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سانحہ سہون کا معاملہ حل کرنے کے لئے میں نے ذاتی دلچسپی لی اور کیس کے حل کے لئے تمام اداروں سے مدد لی گئی، سانحہ میں ملوث تقریباً تمام ملزمان یا تو گرفتار ہوچکے یا مارے گئے ہیں صرف ایک یا دو دہشت گرد ہیں جنہیں جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*