بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ٹیسلا نے پہلا بجلی سے چلنے والا الیکٹرانک ٹرک متعارف کرادیا

ٹیسلا نے پہلا بجلی سے چلنے والا الیکٹرانک ٹرک متعارف کرادیا

معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ٹیسلا نے پیٹرولیم مصنوعات کے بغیر چلنے والا اپنا پہلا سیمی الیکٹرانک ٹرک متعارف کرادیا۔

خیال رہے کہ ٹیسلا کافی عرصے سے الیکٹرانک ٹرک کی تیاری میں مصروف تھا، امریکی کمپنی نہ صرف ٹرک بلکہ بس اور کاروں سمیت جدید ترین الیکٹرانک طیارے بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ٹیسلا نے ہی اپنی شریک کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ 2024 تک انسانوں کو دنیا سے مریخ لے جانے کے منصوبے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

کمپنی کے سربراہ ایلون ماسک نے رواں برس جون میں مریخ پرآئندہ 50 سال کے دوران 10 لاکھ افراد پر مشتمل شہر بسانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے، اور اسی منصوبے کے تحت 2024 تک انسانوں کو مریخ لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا مکمل الیکٹرک ٹرک تیار
اب اسی کمپنی نے ہی اپنا پہلا الیکٹرانک سیمی ٹرک متعارف کرادیا، جس کی فروخت 2 سال بعد شروع کی جائے گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*