بنیادی صفحہ / پاکستان / فلم ’ ورنہ‘ کو نمائش کی اجازت مل گئی

فلم ’ ورنہ‘ کو نمائش کی اجازت مل گئی


طویل جدوجہد کے بعد سینسر بورڈ نے معروف ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’ ورنہ‘ کو کوئی سین کاٹے بغیر ملک بھر میں نمائش کی اجازت دے دی۔

سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز ( سی بی ایف سی) کے چیئرمین مبشر حسن نے ڈان امیجز کے ساتھ بات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ بورڈ نے ورنہ کو نمائش کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سی بی ایف سی کے پینل کی جانب سے متفق اعتراضات اٹھائے جانے پر فلم پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ورنہ کو عوامی نمائش کے لیے سی بی ایف سی کی جانب سے پروڈیوسر کو سینسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے سی بی ایف سی نے اسلام آباد کپیٹل ٹیریٹری( آئی سی ٹی) اور ملک بھر کے کنٹونمنٹ علاقوں میں قائم سینما گھروں کو ریگولیٹری دائرہ کار جاری کردیا۔

فلم بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلم سندھ، اسلام آباد اور کینٹونمنٹ کے علاقوں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے اعتراضی سرٹیفکیٹ نے کا انتظار ہے۔

فلم ڈائریکٹر شعیب منصور نے بھی ان بات کی تصدیق کی کہ سینسر بورڈ نے فلم کے مناظر کو خارج کیے بغیر نمائش کی اجازت دی۔

فلم کو ملکی و بین الاقومی سطح پر مقررہ وقت پر ریلیز کیا جائے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*