بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سعودی عرب کا تاج آئندہ ہفتے 32 سالہ شہزادے کو منتقل کیے جانے کا امکان

سعودی عرب کا تاج آئندہ ہفتے 32 سالہ شہزادے کو منتقل کیے جانے کا امکان


سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے اپنے 32 سالہ بیٹے محمد بن سلمان کو بادشاہت سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے یہ فیصلہ محمد بن سلمان کے 40 شہزادوں اور سرکاری حکام کی گرفتاری کے احکامات کے پیش نظر کیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان تاج سنبھالنے کے بعد اپنی ساری توجہ اپنے حریف ایران کی طرف مبذول کرلیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد صرف مقدس مقامات کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔

قبل ازیں برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ کے شاہی فرمان کے مطابق سعودیہ کے فرماں روا شاہ سلمان نے 31 سالہ بیٹے کو ترقی دے کر ملک کا ممکنہ اگلا فرماں روا نامزد کردیا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بہت تیزی سے سعودی عرب اور دنیا کے چند طاقتور ترین افراد کی صورت میں ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی فرماں روا نے اپنے بیٹے کو ولی عہد نامزد کردیا

32 سالہ شہزادے کو سعودی عرب کی فوج، خارجہ پالیسی، معیشت اور روزمرہ کی مذہبی اور ثقافتی زندگی پر اثررسوخ حاصل ہوچکا ہے۔

سعودی ولی عہد کو ہی اس وقت اسلامی مملکت میں جاری کرپشن کے خلاف مہم کا روح رواں سمجھا جارہا ہے اور ان کی ذات میں طاقت کا ایسا اجماع ہوچکا ہے جو اس سے قبل سعودی عرب کی تاریخ میں کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

خیال یہ کیا جارہا ہے کہ طاقتور ترین سعودی شہزادے محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ کی تاریخ بدلنے جارہے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*