بنیادی صفحہ / بین الاقوامی خبریں / انڈونیشین حسینہ نے مس انٹرنیشل کا تاج سر پر سجالیا

انڈونیشین حسینہ نے مس انٹرنیشل کا تاج سر پر سجالیا


ٹوکیو : مس انٹرنیشل کا تاج مسلم ملک انڈونیشیا کی حسینہ کے سر سج گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی حسین ترین لڑکیوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ڈومی سٹی ہال میں حسیناؤں کے جھرمٹ میں ایک شام سجی، جس میں مس انٹرنیشنل 2016 کا کڑا مقابلہ ہوا، مقابلے میں انہتر ملکوں کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔

پنے اپنے ملکوں کے روایتی ملبوسات زیب تن لئے نزاکت سے چلتی ملکہ حسن کا خطاب جیتنے کے لئے ہر ایک نے سر توڑ کوشش کی لیکن فائنل راؤنڈ میں شرکت کے لیے ججز کی جانب سے 5 خوبرو حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا، جس کے بعد دلوں کی دھڑکنیں رک سی گئیں جب فاتح کا نام پکارا گیا۔

انڈونیشین حسینہ کیون للیانا نے مس انٹرنیشنل دوہزارسترہ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

نئی مس انٹرنیشل کیون کو 2016 کی مس انٹرنیشنل کیلی ورزوسان نے اپنے ہاتھوں سے مس انٹرنیشنل کا گاؤن اور تاج پہنایا۔ جس پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔

مِس انٹرنیشنل کے مقابلے میں کیوراساؤ کی حسینہ دوسرے جبکہ وینزویلا کی بیوٹی کوئین تیسرے نمبر پر رہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*