بنیادی صفحہ / اہم خبریں / محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار


لاہور: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ بولنگ ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد انہیں مزید بولنگ سے روک دیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :اظہر محمود کو محمد حفیظ کا ایکشن کلیئر ہونے کی امید
واضح رہے کہ آل راؤنڈر اس سے قبل بھی 2 مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آچکے ہیں اور آئی سی سی سے کلیئرنس کے بعد انہوں نے دوبارہ بولنگ بھی کی تھی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*